ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / گوا سے موبائیل چوری کرکے فرار ہونے والا شخص بھٹکل ریلوے اسٹیشن پر پکڑا گیا

گوا سے موبائیل چوری کرکے فرار ہونے والا شخص بھٹکل ریلوے اسٹیشن پر پکڑا گیا

Tue, 02 Aug 2016 20:44:33    S.O. News Service

بھٹکل:2/اگست(ایس او نیوز)ٹرین میں موبائیل چوری کرنے کے الزام میں ریلوے پولس نے ایک شخص کو گرفتارکرلیا اور اُس کے پاس موجود چوری کیا ہوا موبائیل ضبط کرتے ہوئے ملزم کو بھٹکل پولس کے حوالے کردیا۔ یہ واقعہ بھٹکل ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا ہے۔

ملزم کی شناخت اترپردیش کے اروند(35)کے طورپر کی گئی ہے۔ ملزم اروند کے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہ گوا کے مڈگاؤں میں ایک شخص کا موبائیل چرا کر مسافر کے بھیس میں ایرنا کولم ایکسپرس کے ذریعے فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا، رات میں جب یہ شخص بھٹکل ریلوے اسٹیشن پر اتر ا تو پولس نے شبہ کی بنیاد پراسے اپنی تحویل میں لیا۔ موبائیل میں موجود نمبرس کے تعاون سے چوری کئے ہوئے موبائیل کو اصلی وارث تک پہنچا یا گیا ہے۔ ملزم کے تعلق سے بھٹکل پولس جانچ کررہی ہے۔


Share: